خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش، 3 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا، کوئٹہ (یو این اے) خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش، 3 افراد جاں بحق خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں جبکہ مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔بلوچستان کے شہروں چمن، شیرانی، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت سمیت مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔تیز ہواں کی وجہ سے بجلی کے کھمبے گر گئے، درخت اکھڑ گئے، 8جولائی تک سیاحوں کے پکنک پوائنٹس پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں