نوشکی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور ماسک نہ پہننے پر متعدد افراد گرفتار

نوشکی:صوبای حکومت کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نوشکی کا کورونا ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے اور ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف نوشکی بازار میں سخت کاروای متعدد افراد گرفتار کی دکانیں سیل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز نوشکی بازار میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)جمیل احمد رند‘ایس پی نوشکی میر حسین احمد لہڑی‘اسسٹنٹ کمشنر ثوبان سلیم دشتی اور تحصیلدار امتیاز بلوچ کا لیویز فورس اور پولیس کے ہمراہ نوشکی شہر کے مختلف سڑکوں جناح روڈ سبزی مارکیٹ عید گاہ روڈ انام بوستان روڈ اور دیگر شاہراہوں میں دکانوں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر شہریوں ٹرانپورٹ ڈرایورز پرچون کے دکانوں سبزی فروشوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کرکیلیویز تھانیمنتقل کردیا اورایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور ہجوم و۔رش والے دکانوں میڈیکل اسٹور کو سیل بھی کیا گیا اور گرفتاری کے علاوہ مختلف جگہوں پر دکانداروں کو پر جرمانہ بھی کیا گیا جوکہ ماسک نہیں پہنے تھے. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشکی اور ایس پی حسین احمد لہڑی نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ تمام شہری دکاندار ٹرانسپورٹر ودیگر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرے اور ایس او پیز پر عمل کرکیہر وقت ماسک استعمال کرے اپنی اور اپنے گھر والوں کو کورونا سے محفوظ رکھیں۔اے سی ثوبان سلیم دشتی اور تحصیلدار امتیاز بلوچ نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروای عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں