لاڑکانہ، ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

لاڑکانہ(صباح نیوز)لاڑکانہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک خاتون اور بچے سمیت4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاڑکانہ میں انڈس ہائی وے پر ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افرادجاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے قریبی ہسپتا ل منتقل کردیا جبکہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں