وڈھ، وقفے وقفے سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ و دھماکے، کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی

وڈھ(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ رات کے چند گھنٹوں کی وقفے کے بعد آج علی الصبح دوبارہ دونوں اطراف سے شدید فائرنگ شروع ہوگئی۔ بھاری ہتھیاروں اور دھماکوں کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ جنگ کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جانی نقصان کے خطرے کو رد نہیں کیا جاسکتا۔زرچین ، سنگوٹ ، بڈی ، وڈھ بازار میں مسلسل مورچہ زن افراد کا ایک دوسرے کے ساتھ جھڑپ جاری،وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں شدید خوف کی فضا قائم ہوگئی ہے۔ تمام کاروباری و دیگر امور زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں