حب ، گاڑیوں کے مابین تصادم، کسٹم اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

حب (مانیٹرنگ ڈیسک)حب ماربل سٹی کے قریب گاڑیوں کے مابین تصادم،کسٹم اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ماربل سٹی کے قریب کسٹم اہلکار کی گاڑی ، ٹرک اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں کسٹم انسپکٹر سہیل احمد صدیقی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو حب سول ہسپتال منتقل کردیا ۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ۔ کسٹم انسپکٹر سہیل احمد صدیقی کراچی سے گڈانی کسٹم آفس جارہے تھے ۔ انسپکٹر سہیل احمد صدیقی شب بریکنگ یارڈ برانچ میں تعینات ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں