وزیراعظم کو خبر ہی نہیں کہ ملک میں فیصلے کون کررہا ہے، حافظ حمداللہ

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء وسابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں دو حکومتیں چل رہی ہیں عوام پر ایلیٹ کلاس کے فیصلے مسلط کئے جارہے ہیں وزیراعظم کو خبر ہی نہیں کہ ملک میں فیصلے کون کررہا ہے موجودہ بجٹ سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ وفاق بلوچستان کے ساتھ کتنا مخلص ہے عوام پر آٹا اور چینی چور حکمران مسلط کرکے ریاست مدینہ کے دعوے کئے جارہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے 22کروڑ عوام پر آئی ایم ایف کے گڑھ جوڑ سے بجٹ مرتب کرکے مسلط کردیا ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت عالمی مالیاتی اداروں کے ہاتھوں یر غمال ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بلوچستان کے ساتھ خلوص کااس بات سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ موجودہ بجٹ میں بلوچستان کیلئے وفاق کی جانب سے کتنے نئے منصوبے رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ملک پر آٹا اور چینی چور حکمرانوں کو مسلط کر کے ریاست مدینہ کے دعوے کئے جا رہے ہیں نا اہل وسلیکٹڈ مرکزی حکومت گزشتہ 3ماہ میں یہ فیصلہ نہ کرسکاکہ انہوں نے سمارٹ لاک ڈاؤن،شارٹ لاک ڈاؤن یا کرفیو نافذکرنا ہے جس سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ ملک میں ایک نہیں دو حکومتی چل رہی ہیں وزیراعظم کہہ رہا تھا کہ لاک ڈاؤن کافیصلہ میں نے نہیں کیا ہے سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ ایلیٹ کلاس نے کہا ہے تو یہ ایلیٹ کلاس کون ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں ایک نہیں دو حکومتیں قائم ہیں وزیر اعظم کو خود پتہ نہیں کہ فیصلے کون کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں