ڈنک کے بعد سانحہ تمپ، پورا بلوچستان مسلح جتھوں و جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے سانحہ تمپ کیچ کے علاقے دزان میں دلخراش انسانیت سوز واقع کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی بی کلثوم کو جس بے دردی سے اپنے معصوم بچوں کے سامنے گلہ کاٹا گیا اور انسانیت کی دھجیاں اڑا دی گئی وہ اہل بلوچستان کے لئے لمحہ فکریہ تھے اس سے قبل بی بی ملک ناز گولیوں سے چھلنی کردیا اور اس کی معصوم بچی کو شدید زخمی بیان میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹڈ صوبائی حکومت نے ڈاکوؤں چوروں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے اور پورا بلوچستان اس وقت مسلح جھتوں اور جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ برمش واقعے کے بعد وہ عناصر جو جرائم میں ملوث ہیں ان کا چہرہ اور اصلیت عوام کے سامنے آچکی ہے نیشنل پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ حکومت ان منفی عناصر کے سامنے بے بس ہے اور نہ ہی ان کے خلاف حکومتی سطح پر کوئی کارروائی کی جاتی ہے بیان میں کہا گیا ہے بالخصوص بلوچستان میں مصنوعی قیادت اور مشینی جماعت بات کے ذریعے جو کچھ ہو رہا ہے اس کے اثرات براہ راست عوام پر پڑھ رہے ہیں بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سانحہ برمش کے واقعہ کے بعد یہ دوسرا واقعہ دزان میں پیش آیا ان کے اصل محرکات اور ملوث افراد کو سامنے لانا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن لگتا ہے کہ حکومت کو عوام کے تحفظ سے کوئی بروکار نہیں ہے نیشنل پارٹی اس قسم کے منفی اور جرائم کے خلاف اپنے عوام کی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے بھرپور مزاحمت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں