ٹانک میں 5 روز سے لاپتہ مقامی کرکٹر کی نعش جنگل سے برآمد
ٹانک(صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے جیوس میں پانچ روز سے لاپتہ مقامی کرکٹر کی نعش جنگل سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ گومل کی حدود جیوس جنگل میں پولیس کو نعش ملی جس کی شناخت 26 سالہ مقامی نوجوان کرکٹر عثمان محسود کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ روز قبل عثمان اپنے گھر جیوس مرغی کالونی سے کسی کے ٹیلی فون پر نکلا اور پھر گھر واپس نہ آیا جس کی تلاش جاری تھی۔ پولیس نے مزید کہا کہ نعش برآمد کرلی گئی ہے جس کو پولیس نے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ ڈی پی او ٹانک وقاراحمد نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


