چمن: پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف مکمل شٹرڈان ہڑتال،تجارتی سرگرمیاں معطل

چمن: پاک افغان سرحدی شہر چمن میں پاک افغان سرحد کے بندش کیخلاف مکمل شٹرڈان ہڑتال کی گئی ہے۔کورونا وائرس کے پھیلا ؤ کے خطرے کی وجہ سے پاک افغان سرحد 2 مارچ سے بند ہے۔ پاک افغان سرحد کی بندش کی وجہ سے مقامی افراد کی تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ سرحد کی بندش کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔چمن میں شٹرڈان کی اپیل مقامی تاجروں،سیاسی پارٹیوں اور قبائلی عمائدین نے کی تھی۔ ہڑتال کی وجہ سے بازار،تجارتی مراکز،دکانیں اور مارکیٹیں مکمل بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں