گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا چوتھا روز، بلوچستان سے کوئی ٹرک سندھ اور پنجاب نہ جاسکا

کوئٹہ(یو این اے )گڈز ٹرانسپورٹ کی جانب سے چوتھے روز بھی بلوچستان سے کوئی ٹرک سندھ اور پنجاب نہ جاسکا جس کی وجہ سے سامان لانے اور لے جانے پر تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹرانسپورٹروں کے مطابق ہڑتال کو پورے ملک کے سطح پر پھیلائیں گے کیونکہ پنجاب اور سندھ میں جگہ جگہ ٹرکوں کو روک کر انہیں ہزاروں روپے چالان اور جو ڈرائیور بحث کرتا ہے انہیں تھانے میں بند کر کے ایک ہفتے کیلئے ہزاروں روپے وصول کر کے چھوڑ دیتے ہیں جس کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئر مین حاجی نور احمد شاہوانی نے کے تمام گڈز کاگزشتہ روز سے سندھ اور پنجاب بند کرنے کا اعلان کیا ہے تمام ٹرک مختلف شاہراہوں پر احتجاجاً کھڑے ہیں حکومت کی جانب سے تا حال ان سے مذاکرات نہیں کئے گئے ہیں اگر یہی صورتحال رہا تو تاجروں کو سامان لانے اور لے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں