تربت میں فائرنگ سے محکمہ زراعت کا افسر قتل

تربت(نمائندہ انتخاب)تربت لال جان کالونی میں فائرنگ، محکمہ زراعت کا افیسر قتل،اتوار کی شام نامعلوم مسلح افراد نے لال جان کالونی نزد مچھلی مارکیٹ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، جس کی شناخت ریاض ولد یارمحمد ساکن پنجگور حال زراعت کالونی تربت کے نام سے کی گئی، مقتول محکمہ زراعت کا افیسر تھا، پولیس ذرائع کے مطابق ریاض لال جان کالونی میں ایک دوکان میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اورفرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں