پنجگور،بارڈر کی بندش کیخلاف ،پیپلز پارٹی کا نعرہ روٹی کپڑا مکان نہیں ، محنت کشوں کا معاشی قتل عام ہے،بارڈر کمیٹی

پنجگور( نامہ نگار) آل پنجگور بارڈر کمیٹی کے رہنما انیس احمد سہیل رحیم کہدہ حاجی شبیراحمد حامد قادر عبدالوحید امتیاز احمد مجاہد علی مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر ضلعی صدر یاسر بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایوب دہواری تاج نعیم بلوچستان نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری قدیر بلوچ بار کونسل کے نمائندہ شہباز ایڈوکیٹ آٹوز یونین پنجگور کے صدرحاجی عبدالقدیر عبدالطیف بلوچ عبدالمالک اعجاز احمد نے چلڈرن پارک میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر پر ہر قسم کی پابندی کے خلاف ہیں حکومت نے مکران کے عوام کو بے روزگار کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں ۔جس سے پنجگور سمیت دیگر علاقوں میں لاکھوں لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ بارڈری کاروبار ہماری زیست وموت کا سوال ہے اسکی بندش پر ہر محاذ پر سیسہ پلائی دیوار بن کر رکاوٹ بنیں گے انہوں نے کہا کہ ایران بارڈر سے ہمارے لوگ صدیوں سے روزگار کرتے چلے آرہے ہیں لیکن جب سے موجودہ حکومت برسراقتدار آئی ہے عوام کے اس روزگار کو بند کرنے کے لیے روز ایک نئی سازش رچی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے لوگوں کے روزگار پر قدغن لگانے کے لیے کراسنگ پوائنٹ کا قیام بعد میں اس روزگار کو ٹوکن واسٹیکر پر منتقل کیاگیا اس کا مقصد عوام کو معاشی طور پر مذید بدحالی کی طرف دھکیلنا تھا انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود عوام نے ان پابندیوں کو بادل نخواستہ قبول کیا اور انکے ٹرف مہینے کی بجائے 90 دنوں میں چلے گئے انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل اتوار کے دن بارڈر بند رکھنے کا آرڈر جاری ہوا رفتہ رفتہ اسکو وسعت دے کر ہفتے کو بھی بارڈر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اب ہفتے میں لوگوں کو بارڈرپر صرف 4 دن جانے کی اجازت ہے انہوں نے کہا کہ ناانصافیوں کا دائرہ بڑھاکر اب ڈسٹرکٹ پنجگور سے باہر کے اضلاع میں تیل لے جانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے جو ظلم و انصافی کی انتہا ہے بارڈر کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ دنوں وزیراعلٰی بلوچستان کی پنجگور آمد پر تیل کی ترسیل پر پابندی لگاکر یہ ثابت کردیا گیا کہ پیپلز پارٹی کا نعرہ روٹی کپڑا مکان نہیں بلکہ محنت کشوں کا معاشی قتل عام ہے اسی فلسفے پر عمل پیرا ہوکر وزیر اعلی نے عوام سے روزگار چھیننے کی کوشش کیا انہوں نے کہا کہ اس پریس کانفرنس کے توسط ہم وزیراعلٰی بلوچستان چیف سکریٹری کورکمانڈر بلوچستان آئی جی ایف سی ساتھ کمشنر مکران ڈپٹی کمشنر پنجگور کمانڈنٹ پنجگور ریفل سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہفتہ اتوار کی چھٹیاں ختم کرکے گر انٹری پوائنٹ کو کھولنے کے احکامات جاری کریں اور بلوچستان بھر میں تیل کی ترسیل پر پابندی ہٹادیا جائے بصورت دیگر بلوچستان بھر میں احتجاج کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں