کوئٹہ، انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ، پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی

کوئٹہ (آ ئی این پی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں فائرنگ سے2افراد جاں بحق جبکہ15زخمی ہو گئے ہیں۔محکمہ صحت کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق گزشتہ روز چشمہ اچوزئی سے فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد ٹراما سنٹر سول اسپتال زخمیوں کو منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق چشمہ اچوزئی میں انٹی انکروچمنٹ ٹیم اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کے نتیجے میں واقعہ رونما ہوا جبکہ علاقے کے لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس کی جانب سے ناصرف چادر اور چار دیواری کے تقدس پامال کیا گیا بلکہ ان پر پولیس کی جانب سے سیدھی گولیاں چلائی گئی جس کے نتیجے میں متعددافراد زخمی ہو گئے ہیں واقعی کے دوران صحافی جمال ترکی ودیگر پر بھی پولیس کی جانب سے تشدد کی اطلاعات ہیں دریں اثنا علاقے کے لوگوں نے احتجاجا بلیلی کے مقام پر کوئٹہ چمن شاہراہ کو بلاک کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں