پی ٹی ایم پر پابندی صوبائی سیاست اور قوم پر ستی کو دبا نے کی کوشش ہے، اخترمینگل

کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک) بی این پی کے سربراہ سر دار اختر مینگل نے اپنے ایکس اکاو¿نت میں بیان دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پی ٹی ایم جیسی قوم پرست جماعت پر پابندی صوبائی سیاست اور قوم پرستی کو دبانے کی کوشش ہے ماضی میں نیپ پر بھی اسی طرح کی پابندی لگائی گئی تھی لیکن ایسے اقدامات نے صرف ناراضگی کو ہی ہوا دی جو کہ اب رکنے کا نام نہیںلی رہی یہ ذہنیت ان لوگوں کو وراثت میں ملی ہے جو یقین رکھتے ہیں کہ پارٹیوں کو ختم کرنے سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے میں اس غیر جمہوری فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں