ایچ آر سی پی کا PTM کو کالعدم قرار دینے کے حکومتی فیصلے کی مذمت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دینے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کیہے ایچ آر سی پی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیا ن جار ی کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پی ٹی ایم ایک حقوق پر مبنی تحریک ہے جس نے کبھی تشدد کا سہارا نہیں لیا اور ہمیشہ اپنے مقصد کی وکالت کے لیے آئین کے فریم ورک کا استعمال کیا یہ انتہائی فیصلہ نہ تو شفاف تھا اور نہ ہی اس کی ضرورت تھی نوٹیفکیشن واپس لیا جائے اور پی ٹی ایم کو اپنی پرامن وکالت جاری رکھنے کی اجازت دی جائے ہم سابق رکن پارلیمنٹ علی وزیر کی مسلسل نظربندی کی بھی مخالفت کرتے ہیں اور حکومت سے انہیں غیر مشروط طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں