دکی، کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے کانکن جاں بحق، ایک بے ہوش
دکی (یو این اے) دکی کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے کانکن جاں بحق جبکہ ایک کانکن بے ہوش ہوگیا۔ لیبر ذرائع کے مطابق واقعہ کان میں کام کے دوران پیش آیا۔ذرائع کے مطابق متاثرہ مزدوروں کو فوری طور پر کوئلہ کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے کانکن کی شناخت محمد نظر ولد بلوچ خان قوم خروٹی ساکن کلی ملا عبداللہ دکی کے نام سے ہوئی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بے ہوش ہونے والے کانکن کی شناخت رفیع اللہ ولد محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بے ہوش کانکن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


