حب میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، فردوس کالونی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

حب (نمائندہ انتخاب) حب مشرقی بائی پاس پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ فردوس کالونی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، فائرنگ سے جاں بحق شخص کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کی گئی۔ فردوس کالونی سے ملنے شخص کی لاش کی شناخت نہ ہوسکی، جسے ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا۔ مشرقی بائی پاس پر قتل ہونے والا مقتول جھاﺅ آواران کا رہائشی تھا، پولیس واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے