نصیر آباد، بابا کوٹ سے ایک ہی خاندان کے اغوا 6 افراد بازیاب، کوئی گرفتاری نہ ہوسکی، پولیس ذرائع

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد باباکوٹ سے اغواءہونے والے ایک ہی خاندان کے چھ افراد بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے مغویاں کی بازیابی جھل مگسی کے علاقے سے ہوئی ،کسی ملزم کی گرفتاری نہ ہو سکی۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد تمبو باباکوٹ گوٹھ حلیم شاہ سے چند روز قبل کاشتکار خاندان جن میں دو خواتین دو بچے گھر کا سربراہ اور انکے بیٹے کو اغوا کیا گیا پولیس نے گزشتہ شب جھل مگسی کے علاقے چنڈراما سے ان تمام کو با حفاظت بازیاب کرالیا اور وہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ایس ایچ او باباکوٹ علی نواز مگسی کے مطابق مغویان کو شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بازیاب کروایا گیا ہے تاہم اغواءکار رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے جبکہ آزاد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تمام مغویاں قبائلی اثرورسوخ وپریشر کی بدولت بازیاب ہوئے ہیں اغواءکاروں کی عدم گرفتاری پر متاثرہ خاندان نے سوال اٹھا دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں