مشکے ندی میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب گئے ،1جاں بحق

مشکے (بیورو رپورٹ) مشکے ندی میں دو بچے ڈوب گئے ایک جان بحق۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مشکے کے علاقے قلات چیر کے چار بچے نہانے مشکے ندی گئے تھے جہاں دو بچے پانی میں ڈوب گئے باقی دو بچوں کے شور مچانے سے قریب سے گزرنے والے راہ گزر نے آکر دونوں بچوں کو پانی سے نکالا جن میں ایک بچہ زید ولد نوید ساکن قلات چیر مشکے جان کی بازی ہار گئے اور دوسرے کو ہسپتال پہنچا کر فوری طبی امداد دیگر اس کی زندگی کو بچایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں