کوئٹہ پولیس نے صحافی جمال ترکئی کو گرفتار کرلیا، اہلخانہ کی بھی تصدیق
کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈیسک) سینئر صحافی جمال ترکئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اہلخانہ کی تصدیق کرلی ا ہلخانہ کے مطا بق جمال ترکئی کو آج سہ پہر سے بروری تھانے میں حبس بے جا میں رکھا گیا ہے، جمال زخمی حالت میں بی ایم سی ہسپتال پہنچا تھا ، پولیس نے دوران علاج پکڑ کر تھانے منتقل کردیاجمال ترکئی کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے کوئی وجہ نہیں بتائی جارہی، اہلخانہجمال ترکئی آج صبح انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے چشمہ اچوزئی میں کارروائی کی کوریج کرنے گئے تھے کسی بھی واقعہ کی کوریج کرنا صحافی کا استحقاق ہے ، جمال کو کوریج کے دوران پولیس نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا سر اور جسم پر تشدد کی وجہ سے جمال کی حالت درست نہیں، انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے انسانی حقوق، صحافتی تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں جمال ترکئی پر غیر انسانی تشدد اور غیر قانونی گرفتاری کے خلاف آواز اٹھائیںچیف جسٹس، گورنر، وزیراعلٰی بلوچستان، اسپیکر ، صوبائی وزراءجمال ترکئی پر تشدد اور گرفتاری کو فوری نوٹس لیں


