کراچی ،فائرنگ کے تبادلے میں 2 مشتبہ افراد ہلاک

کراچی (صباح نیوز)کراچی میںفائرنگ کے تبادلے میں دو مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق شیر شاہ اکبر روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں حافظ قاسم اور عثمان زخمی ہوئے ،دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ، مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان ، ٹارگٹ کلنگ کی لسٹ برآمد ہوئی ۔ مقابلے میں ہلاک حافظ قاسم رشید 12 سال بعد جیل سے رہا ہوا تھا۔ قاسم رشید اور عثمان نے 7 جولائی کو سی ٹی ڈی افسر علی رضا کو قتل کیا تھا ۔ سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ حافظ قاسم اور عثمان براہ راست قتل میں ملوث ہیں ، ایک کالعدم تنظیم کے سید احمد حسن اور دیگر نے سہولیت کاری کی تھی پولیس نے دونوں کو کینٹ سٹیشن سے گرفتار کیا ،گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش حافظ قاسم رشید اور عثمان کے ٹھکانوں کا پتہ چلا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں