نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کا انتقال قبائلی، سماجی اور سیاسی سطح پر ایک بڑا نقصان، اس خلا کا پر ہونا آسان نہیں، اسرار اللہ زہری

: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی جاری کردہ بیان میں کہا کہ پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ میر اسرار اللہ زہری اور مرکزی کابینہ کے اراکین نے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے قبائلی، سماجی اور سیاسی سطح پر ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نہایت ملنسار، نرم گو، اصول پسند اور قبائلی روایات کے امین شخصیت تھے ان کی شرافت، معاملہ فہمی، لوگوں سے خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آنا اور بلوچ قوم و دیگر اقوام کے لیے ان کی مسلسل خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ترجمان نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی بصیرت سماجی کردار اور قبائلی روایات کے فروغ میں بھرپور کردار نے انہیں ایک قابلِ احترام مقام دیا۔ ان کی وفات سے ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری قوم و بلوچستان کے لیے بھی مدتوں تک محسوس کیا جاتا رہے گا اور اس خلا کا پ±ر ہونا آسان نہیں ہے۔رہنماو¿ں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے ان کی نیکیوں کو قبول فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل اور حوصلہ عطا کرے آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں