جنگ کا نتیجہ خیز اور دیر پا خاتمہ ہونا چاہیے، مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے لیے کبھی اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا، جنگ کا نتیجہ خیز اور دیر پا خاتمہ ہونا چاہیے، ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے اہم بات اس غیر قانونی جنگ کے نتیجہ خیز اور دیر پا خاتمے کی شرائط ہیں جو ہم پر مسلط کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم آپ کی جانب سے دی جانے والی وضاحت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ گزشتہ روز امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے یہ خبر نشر کی تھی کہ ایران نے اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ثالثوں کے مطابق ایران نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات کے لیے تیار نہیں اور یہ کہ امریکا کے مطالبات ناقابل قبول ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں