بھٹو شہید نے ووٹ کی طاقت دیکر سیاست کو عوام تک منتقل کیا، محروم طبقات کے حقوق اور وقار کا تحفظ ان کی سیاست کا بنیادی ستون رہا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھٹو شہید ایک دوراندیش، عوام دوست اور تاریخی کردار کے حامل رہنما تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئینی، سیاسی اور معاشرتی بنیادوں کی مضبوطی بھٹو شہید کا تاریخی کارنامہ ہے، محروم طبقات کے حقوق اور وقار کا تحفظ بھٹو شہید کی سیاست کا بنیادی ستون رہا، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا گیا، بھٹو شہید نے عوام کو ووٹ کی طاقت دی اور سیاست کو عوام تک منتقل کیا، بھٹو شہید کے تاریخی فیصلوں نے پاکستان کی عالمی پوزیشن کو مستحکم کیا، مسلم دنیا کے اتحاد اور فلسطینی کاز کے لیے بھٹو شہید کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قائدین کی قربانیاں عوامی فلاح، مساوات اور عدل کی جدوجہد کا درس دیتی ہیں، بلوچستان میں شفاف حکمرانی اور مو¿ثر سروس ڈلیوری کے لیے اقدامات جاری ہیں، بلوچستان حکومت، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوام دوست جدوجہد، مساوات اور ترقی کے وژن کو رہنماءاصول بنا کر تعمیر و خوشحالی کے سفر کو تیز کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں