آل پارٹیز کانفرنس بی این پی اور اپوزیشن جماعتیں ملکر آئندہ کی حکمت عملی طے کرینگے،مولانا عبدالواسع

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی ا سمبلی مولانا عبدالواسع نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی حکومت سے علیحدگی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل نے عوامی مسائل کو دیکھتے ہوئے بہترین فیصلہ کیا ہے وفاق گزشتہ 2سالوں سے بلوچستان کو ہر معاملے میں نظرا نداز کررہا ہے صوبے کے مسائل پر جمعیت علماء اسلام نے 20جون کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے تاکہ صوبے کی محرومیوں کے ازالے سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی حکومت سے علیحدگی کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دو سالوں سے بلوچستان کے مسائل کو نظر ا نداز کرتی آرہی ہے صوبے کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جو دعوے اوروعدے کئے ان کی تکمیل میں ناکام ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ خوش آئندہے سرداراختر جان مینگل نے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین فیصلہ کیاہے عوام کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ عمران خان اور اس کی حکومت نااہل ہے بلوچستان کے مسائل پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان نے 20جون کواسلام آبادمیں آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے اور اس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی قیادت کوبھی شرکت کی دعوت دی ہے اے پی سی کا مقصد بلوچستان کے مسائل کو اسلام آباد کے لوگوں کے سامنے اجاگر کرنا ہے پی ٹی آئی حکومت نے بلوچستان کی محرومیاں ختم کرنے کی بجائے صوبے کو مزیدمحرومیوں کی طرف دھکیل دیا ہے آل پارٹیز کانفرنس میں بلو چستان نیشنل پارٹی اور اپوزیشن جماعتیں ملکر آئندہ کی حکمت عملی طے کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں