سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت حب کے5 علاقے سیل

کوئٹہ:سندھ بلوچستان کے سرحد پر واقع صنعتی ضلع لسبیلہ میں کورونا کیسز میں اضافے اور مجموعی طورہر 93 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدر آمد شروع کردیا ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی سفارش پر صنعی شہر حب کے پانچ علاقے جام کالونی زہری اسٹریٹ،ہندو محلہ لاسی اسٹریٹ، اکرم کالونی،محمودآباد روڈ کو سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کردیا ہے اسسٹنٹ کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ اور ایس ڈی پی او حب کی زیر نگرانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزکورہ ایریا ز کے کاروباری مراکز بھی سیل کردیے ہیں واضح رہے کہ مزکورہ ایریا ز کے رہائشی افراد میں کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں متحرک ہوگء ہیں اسپیشل مجسٹریٹ حب نے گزشتہ روز متعدد ہوٹلیں اور بدھ کے روز کارواء جاری رکھتے ہوئے مزید ایک ریسٹورنٹ اور کمیونیکیشن سینڑ کو سیل کردیا ہیضلعی انتظامییہ نے لسبیلہ میں کوروناکے نئے کیسز رپورٹ ہونے پر اندرون بلوچستان کے ماختلف اضلاع اور صوباء دارلحکومت کوئٹہ سے لسبیلہ ٹریول کرنے والے مسافر کوچز کی جانب سے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوتے ہوئے قومی شاہراہ آرسی ڈی ہائیوے وایارو کے داخلی مقام پر سخت چیکنگ اور ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو وارننگ دی گء کہ وہ انسانی جانوں کی سلامتی کیلئے ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں