نیپال: ایوان زیریں کے بعد ایوان بالا نے بھی نئے نقشے کی منظوری دے دی

نیپال کے ایوان زیریں کے بعد ایوان بالا نے بھی بھارت سے کشیدگی کے بعد نئے نقشے کی منظوری دے دی ہے، جس میں ان علاقوں کو بھی ملک کا حصہ دکھایا گیا ہے جن پر بھارت اور نیپال کے درمیان شدید اختلافات اور تنازع ہے۔نیپالی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان بالا کےتمام 57 ارکان نے نئے ترمیمی نقشے کے حق میں ووٹ دیا۔ترمیمی نقشے کا نیا بل اب نیپالی صدر بدیا دیوی بھنڈاری کوبھیجا جائےگا، نئے نقشے میں بھارت کےساتھ متنازع علاقے کالاپانی، لیپو لیکھ اور لمپیادھورا کے علاقے شامل کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیپال کے ایوان زیریں میں چار روز قبل ہی نئے نقشےکی منظوری دی گئی تھی۔نیپال کی جانب سے یہ نیا نقشہ ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا تھا جب بھارت نے گزشتہ ماہ شمالی ریاست اتر اکھنڈ جانے والی 80 کلومیٹر طویل سڑک کا افتتاح کیا ہے، جو ایک ایسے علاقے سے گزرتی ہے جسے نیپال اپنا حصہ قرار دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں