گورنر سندھ نے لاڑکانہ اور میرپورخاص میں جامعات کی منظوری دےدی

کراچی(این این آئی) گورنر سندھ نے لاڑکانہ اور میرپورخاص میں جامعات کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے لاڑکانہ اور میرپور خاص میں جامعات کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔گورنر سندھ نے یونیورسٹی آف لاڑکانہ بل 2023اور یونیورسٹی آف میرپور خاص بل2021پر دستخط کر دئیے۔ لاڑکانہ بل 24جولائی جب کہ میرپورخاص بل 26جولائی 2023کے اسمبلی اجلاس میں پاس کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں