کچھی، خواتین کی مخصوص بلدیاتی نشستوں پرووٹنگ، رند اور گیلو پینل کی ایک ایک امیدوار کامیاب
بولان (نامہ نگار) ضلع کچھی میں 22 جولائی کوہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل کی مخصوس دو خواتین نشستوں میں تین امیدواروں کو دو دو ووٹ ملنے پر ریڑنینگ آفیسر نے ری الیکشن کا اعلان کیا تھا جبکہ آج ضلع کچھی میں ضلع کونسل کی مخصوص دو خواتین نشستوں میں ری پولنگ کا عمل ہوا، دو خواتین نشستوں میں پانچ خواتین امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا جسمیں رند پینل سے زینت بی بی، گیلو پینل سے لال بخت جبکہ نائلہ بی بی، رحیمہ بی بی اور عائشہ بی بی بھی میدان میں اتریں۔ رند پینل کی زینت بی بی نے 15 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور گیلو پینل کی لال بخت 13 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ نائلہ بی بی، رحیمہ بی بی اور عائشہ بی بی کو کوئی ووٹ نہ مل سکا۔ پانچ خواتین امیدواروں کو 30 چئیرمینوں میں سے 28 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ضلع کچھی میں بائیس جولائی کو ہونے والے ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں دو خواتین کی نشستوں پر تین امیدواروں کو دو, دو ووٹوں ملنے کی وجہ سے ریٹرنینگ آفیسر نے ری پولنگ کا اعلان کیا جس پر آج پرئزڈنگ آفیسر غلام مرتضی کی سربراہی میں ضلع کونسل کی دو خواتین مخصوص نشستوں پر انتخابات کرائے گئے جو کہ بخوبی امن وامان کی صورتحال پر مکمل ہوئے بعدازاں الیکشن کے دوران ضلعی انتظامیہ کچھی اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہوئے تھے لیویز پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار بھی تعینات تھے۔


