این ایل سی ڈرائی پورٹ کو کوئٹہ شہر سے باہر منتقل کیا جائے، بلوچستان گڈز ٹرک ٹرالرز

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک ٹرالرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صد ر حاجی نو ر محمد شاہوانی ، جنرل سیکرٹری حاجی عبدا لباقی کاکڑ ، سینئر نائب صد ر حاجی عبدالمجید بنگلزئی ، حاجی عطاءاللہ کاکڑ ، حاجی محمد امین سمالانی سمیت دیگر کابینہ کے ارکان ٹرانسپورٹر ز گڈ ز کمپنی مالکان نے ایف بی آر کے چیئرمین اور چیف کلکٹر کسٹم بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ این ایل سی ڈارئی پورٹ جو کہ اندرون شہر گنجان آبادی میں واقع ہے اس کو فوری طور پر شہر سے باہر لک پاس کے مقام پر منتقل کیا جائے ا ب کاروبار اور تجارت کافی بڑچکا ہے لوڈ ٹرک ٹرالرز اور وائٹ اسپرائٹ سے لوڈ ٹینکر ز (این ایل سی )ڈرائی پورٹ کے باہر سڑکوں کے کنارے کھڑے ہیں کافی دن کھڑے رہتے ہیں جو کہ شہر اور کینٹ ایریا کیلئے انتہائی خطرناک ہے چند کسٹم افسران اور کلیئر نگ ایجنٹ اپنے من مانیاں کر رہے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ این ایل سی ڈرائی پورٹ نواں کلی سے کہیں اور منتقل ہو جائے کیونکہ ان کا دھندہ بند ہو جائے گا لہٰذا جتنی جلدی ممکن ہو سکے اس ڈرائی پورٹ کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں