چیمبر آف کامرس و انڈسٹریز شوگر ڈیلرز کو ویریفکیشن کے بعد پرمٹس جاری کریں، آصف ترین

کوئٹہ (این این آئی) انڈسٹریز و کامرس شوگر ڈیلرز کو چیمبراف کامرس ویریفیکیشن کے بعد پرمٹس جاری کریں تجارت کے متعلق امور اور فیصلہ سازی کے حوالے سے چیمبر آف کامرس کو اعتماد میں لیا جائے، انتظامیہ و تجارتی اداروں کی مشاورت و بہتر حکمت عملی سے تجارتی مسائل حل ہونگے ۔یہ بات پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان کے پیٹرن ان چیف اور ایگزیکٹو ممبر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد آصف ترین نے سیکرٹری کامرس صنعت و حرفت محمد اکبر حریفال سے میٹنگ کے بعد جاری کردہ بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان روز اول سے وسائل سے محروم و ان گنت مسائل کا شکار رہاہے بلخصوص کاروبار کے حوالے سے ابتر صورت حال کا شکار ہے علاوہ ازیں اگر چند ایک کاروبار کے مواقع موجود ہے تو وہ بھی مثبت ، مشاورتی اور متعلقہ اداروں کو اعتماد نہ لینے کی وجہ سے تباہ ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ کاروبار کے فروغ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، ریونیو اور معیشت کے حوالے سے حکومت، انتظامیہ اور مستند تاجر کمیونٹی اور تجارتی اداروں کو اعتماد میں لیکر فیصلہ سازی اور حکمت عملی ترتیب دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریز و کامرس ڈیپارٹمنٹ شوگر ڈیلرز کو چیمبراف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ویریفیکیشن کے بعد پرمٹس جاری کریں تجارت کے متعلق امور اور فیصلہ سازی کے حوالے سے چیمبر آف کامرس کو اعتماد میں لیا جائے مشاورت و بہتر حکمت عملی سے تجارتی مسائل حل ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں