دلاور واحد کے قتل سے بد امنی اور انارکی کی صورتحال بنتی جا رہی ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(یو این اے )نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ دلاور واحد کے قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے خاندان سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں بیان میں کہاکہ دلاور واحد ایک باہمت اور حوصلہ مند سیاسی نوجوان تھے ان کے قتل سے علاقائی امن تباہ ہوتا دیکھائی دے رہا ہے علاقے میں بد امنی اور انار کی کی صورتحال بنتی جا رہی ہے مکران خصوصا ضلع کیچ میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر تر ہوتا جارہا ہے روزانہ بے گناہ و بے قصور لوگ قتل ہوتے ہیں۔ بیان میں جاں بحقدلاور واحد کے قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور شہید دلاور واحد کے مغفرت کے لیے دعا گو ہیں اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور خاندان کو صبر و برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں