حب، شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا

حب(نمائندہ انتخاب) شوہر نے کلہاڑی سے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ، حب انڈسٹریل ایریا میں واقع حلیمہ اسپتال کے قریب ایک مکان میں شوہر محمد اسلم نے اپنے بچوں کی موجودگی میں کلہاڑی سے وار کرکے پانچ بچوں کی ماں 35 سالہ شاکرہ بی بی کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا ، پولیس نے مقتولہ کی نعش اسپتال منتقل کردی ۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں