مچھ میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ صارفین کیلئے وبال بن گئی، عوام سراپا احتجاج

مچھ (آن لائن) مچھ میں گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ صارفین کیلئے وبال جان بن گئی کلی سمالانی کالونی ،کلی گل خان ساتکزئی ،کلی بنگلزئی اور کلی سلطان میں گیس کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے عوام سراپا احتجاج میونسپل کمیٹی مچھ کے وائس چیئرمین ٹکری حاجی میر سوداگرخان سمالانی نے عوامی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے متذکرہ آبادیوں کا دورہ کیا اس موقع پر موجود مقامی میڈیا کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کے پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ وطیرہ بن گیا ہے گزشتہ سال سے یہ سلسلہ جاری و ساری ہے بارہا اس اجتماعی عوامی مسئلے کے بارے میں گیس کے اعلی حکام اور جی ایم سے مسلسل رابطہ کرکے ان کو اس مسئلے سے آگاہی بھی دی ہے لیکن گرمیوں میں ان کا کوئی حل نہیں نکل پایا اب جبکہ سردیوں کی آمد آمد ہے مچھ میں گیس پریشر اور غیر اعلانیہ بندش بڑھتی جارہی ہے جس سے امور خانہ داری شدید متاثر ہیں اور عوام اس جدید دور میں صدیوں پرانی طرز پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انھوں نےکہا کہ اگر محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام بالا اور جی ایم گیس نے حسب روایت نوٹس نہ لیا تو ہم مجبورا احتجاجی رویے اختیار کریں گے جس میں قومی شاہراہ احتجاج بلاک کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں