اسد اللہ بلوچ کے گھر پر حملے کیخلاف پنجگور میں بی این پی عوامی کے کارکنان سڑکوں پر آگئے

پنجگور (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ کے گھر پر حملے کے خلاف کارکن سڑکوں پر نکل آئے ۔تفصیلات کے مطابق بی این پی عوامی کے مرکزی صدر سابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ کے کوئٹہ میں واقع رہائشگاہ پر دستی بم حملے کے خلاف پارٹی کارکنوں نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نوراحمد بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد قمبرانی سابق ضلعی صدر نثاراحمد کی قیادت میں پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی بی این پی عوامی کے ضلعی دفتر سے شروع ہوکر بازار کے مختلف گلیوں سے ہوتی ہوئی بسم اللہ چوک پراحتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کرگئی جلسہ کے شرکاءنے حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت سیاسی رہنما¶ں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس دوران خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نور احمد مرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پے در پے میر اسداللہ بلوچ کے گھر پر حملے ہورہے ہیں اس کے باوجود حکومت ٹھس سے مس نہیں ہورہی ۔مقررین نے کہا کہ میر اسداللہ بلوچ غریبوں کی آواز ہے اور یہ آواز بزدلانہ حملوں سے بند نہیں ہوگی بلوچستان کے عوام کی دعائیں میر اسداللہ بلوچ کے ساتھ ہیں بی این پی عوامی کے کارکن اپنے قائد کے خلاف سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے بلکہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں