اختر مینگل ہی نہیں حکومت سے ق لیگ سمیت تمام اتحادی بھی پریشان ہیں، قمر الزمان کائرہ

سرگودھا:پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ اختر مینگل حکومتی مزاج کے آدمی نہیں تھے انکا اتحاد کم نیچرل الائنس تھا۔ان سے پہلے بھی رابطے تھے اب بھی ہیں،انکی حکومت سے علیحدگی کے آثار بہت پہلے سے دیکھائی دے رہے تھے۔اختر مینگل ہی نہیں حکومت سے ق لیگ سمیت تمام اتحادی بھی پریشان ہیں، اختر مینگل حکومتی مزاج کے آدمی نہیں تھے انکا اتحاد کم نیچرل الائنس تھا،ان سے پہلے بھی رابطے تھے اب بھی ہیں،انکی حکومت سے علیحدگی کے آثار بہت پہلے سے دکھائی دے رہے تھے، سلکڈحکومت کی نااہلی کے باعث ملک میں انتقامی سیاست کو فروغ دیاجارہاہے،وہ چک دس شمالی بھلوال میں پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر نعمان اللہ مہوٹہ کے سسر اور ساس کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے انہو ں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مرادعلی شاہ کا کورونا کے حوالہ سے وہی موقف رہا جو ملک کی ضرورت ہے۔جو پاکستان اور دینا کے سائنس دانوں کو موقف ہے۔مگر بدقسمتی سے حکمران وقت کی دھار، دینا کے تجربہ اور دینا کی آراء کے خلاف چل رہے ہیں عمران خان کرکٹر رہے ہیں کبھی ڈاکٹر نہیں رہے وہ یہ بات بھول گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ٓاج کورونا کے حوالہ سے حکومتی ڈاکٹر بھی کہہ رہے ہیں کہ اگر کرورنا بڑھا تو ماہ اگست میں مرنے والے کی تعداد بڑھ جائے گی انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں عوامی جانوں کا نقصان ہو ا تو خون حکمران کی گردن پر ہوگا اورعوام کی مدعیت میں حکمرانوں نے خلاف ایف آئی آردرج ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں