افغانستان مدرسے میں دھماکہ 10 طلباء جاں بحق 8زخمی
تالقان، افغانستان:شمالی افغانستان کے صوبہ تخار کے ضلع اشکمش کے ایک مدرسے میں ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے اور 8 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالخلیل عسیر نے جمعرات کو بتایا کہ یہ دھماکہ دو پہر کے وقت ہوا جس میں 10افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 8 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر عہدیدار نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
Load/Hide Comments