محکمہ تعلیم کوئٹہ میں نوکری فروخت کرنے والوں کو سزا دی جائے، پی ٹی آئی

کوئٹہ (یو این اے) تحریک انصاف کوئٹہ کے صدر سابق ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے عدالت عالیہ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز میں نوکری فروخت کرنے والوں کو سر عام منہ کالا کرکے سزادی جائے تاکہ یہ دوسروں کے لئے نشان عبرت ثابت ہوں ان مافیا کا ٹولہ جس میں سرکاری لوگ شنید میں آیا ہے پیش پیش تھے کلرکس کلاس فورکی جونیئر کلرکوں وغیرہ کی تعیناتیوں میں ظلم کی انتہا کی ہے صوبے کے تما ضلعوں کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے اونر اور اوپر منیٹری وغیرہ کی مدد سے یہ فروخت کا بازار گرم کیا گیا ہے تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ صاف شفاف تحقیقات پر مبنی پر فیصلہ صاد ر فرمائیں بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس سکینڈل میں ملوث تمام کرداروں کے اثاثے چیک کئے جائیں بیان میں چھوٹی چڑیا جیسے کرداوروں کو بھی دیکھا جائے یہ چھوٹی چڑیا صوبے سول سیکرٹریٹ کے تمام سکینڈلوں میں آفیسروں کو بلیک میل کرتا ہے اور پھر ان سے بھاری بھاری رقومات وغیرہ وصول کرتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں