بھاری بھرکم بلوں کے باعث عوام خودکشیاں کررہے ہیں، حکومت ریلیف دے، سماجی تنظیم کا احتجاج

کوئٹہ (آن لائن) قندیل ہیومن ڈویلپمنٹ کے پروگرام منیجر عاصم سعید خان کی قیادت میں اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عاصم سعید خان نے کہا کہ معیاری تعلیم ہر بچے اور بچی کا بنیادی حق ہے ہمیں معیاری تعلیم کے لئے متحد ہوکر جدوجہدکرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بجلی کے بلوں نے عوام کا سکھ چھین لیا ہے اور بھاری بھر کم بجلی کے بلوں کے باعث عوام خود کشیاں کر رہے ہیں حکمران عوام کو سستی توانائی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر عملی اور موثر اقدامات اٹھائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو عوام کو صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی ، سماجی تحفظ ، ماحولیاتی انصاف کیلئے ملکر آواز بلند کرنا ہوگی بصورت دیگر آنے والی نسلیں ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں