خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنیوالے نیٹ ورک فیم نے بلوچستان میں کام کا آغاز کردیا
کوئٹہ (این این آئی) خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں بریکنگ بیریئر وومن اینڈ شیڈ پر مشتمل نیٹ ورک فیم (FEm) نے بلوچستان میں کام کا آغاز کردیا۔ ملکی سطح پر بنائے گئے نیٹ ورک میں ملک کی 12 فیمنس تنظیمیں شامل ہیں۔ نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM) میں کیا گیا۔ صوبائی کمیشن فار وومن اسٹیٹس کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین، صدر بریکنگ بیریئر وومن کرامت اللہ خان، سابق ایڈیشنل سیکرٹری وومن ڈپارٹمنٹ سلمیٰ قریشی، ڈی جی سوشل ویلفیئر سلیم احمد کھوسہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رقیہ تاج، میڈیم رفعت، ڈاکٹر امداد، سعدیہ امداد، زہرہ حسن، ڈاکٹر صبا، میر بہرام لہڑی، میر بہرام بلوچ سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ بریکنگ بیریر وومن کی ایگزگٹیو ڈائریکٹر صدف اجمل اور شیڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سجاد احمد نے فیم نیٹ ورک کے بنیادی مقاصد اور کام کرنے کے دائرہ کار کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیئرپرسن کمیشن فار وومن اسٹیٹس نے نیٹ کے قیام کو سراہاتے ہوئے کمیشن کے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ، تقریب کے اختتام پر فیم کے نام کا کیک کاٹا گیا اور شرکا کے عزاز میںظہرانہ دیا گیا۔


