بلوچستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے،مولاناواسع

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے جمعیت بلوچستان کے زیر اہتمام آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنی شرکت سے ثابت کریں گے کہ بلوچستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دی گئی ہے اور بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماء شریک ہوں گے، انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم صوبائی خود مختاری این ایف سی ایوارڈ اور کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے درپیش مسائل ایجنڈے میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو کرونا وائرس کے منہ میں ڈھالنے والے این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ سمیت صوبائی خود مختاری کو داؤ پر لگانے والوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گیانہوں نے کہا بلوچستان جس مشکل دور سے گزر رہا ہے تاریخ میں کبھی ایسی صورتحال سے سامنے نہیں ہوا تھا عالمی وباء اور نیازی حکومت کی شکل میں ملکی وباء نے پاکستان کو دبوچ لینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی خطرناک چیلنچز کے سامنے کمزور اور ناتجربہ حکومت ملک ناقابل تلافی نقصان پہنچارہی ہے جس طرح الیکشن سے پہلے جو عدے اور دعوے کیئے تھے وہ سب جھوٹ ثابت ہوئے انہوں کہا کہ بلوچستان کی حالت دیکھی نہیں جاتی بجٹ کے نام پر صرف پر حکومتی نمائندے چند صفحات پر مبنی اعدادوشمار کی ریڈنگ کرکے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کرے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں