ایران بارڈر سے منسلک لاکھوں افراد کے روزگار پر قدغن لگانا غریب عوام پر ظلم ہے، بی این پی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایران بارڈر سے منسلک لاکھوں افراد کے روزگار پر قدغن لگانا غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ بارڈر کی بندش سے بلوچستان میں بیروزگاری مزید بڑھے گی۔ جسکی ہم کسی کو ہرگز ایسے ظالمانہ روش اختیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر نذیر احمد بلوچ ،مرکزی صدر انجمن تاجران بلوچستان عبدالرحیم کاکڑ ،سینئر رہنما بی این پی میر نظام،حاجی افتخار بلوچ،عبیداللہ شمبےزئی،حاجی لشکری ,جاسم نواب ملازءبلوچ،بالاچ رودینی ،صلالدین بلوچ اور سلال نذیر نے گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں گورنر بلوچستان ملک ولی کاکڑ سے ملاقات کی جس میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل اور پاک و ایرانی باڈر کے بندش و دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کا زریعہ معاش بارڈر سے منسلک کاروبار سے ہیں۔اگر نگران حکومت زور زبردستی ایرانی بارڈروں کو بند کرکے بلوچستان کے بیروزگاروں نوجوانوں کے منہ سے نوالہ چھینے کی مترادف ہیں۔۔۔جسکی ہر باشعور شخص شدید الفاظ مزمت کرتے ہیں۔ اگر نگران حکومت کی جانب بلوچستان کے عوام کے ساتھ ایسے ظالمانہ رویہ۔


