کوئٹہ کسٹمز حکام کی مختلف کاروائیوں میں ہزاروں من چینی برآمد

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹمز حکام نے مختلف کاروائیوں میں ایک لاکھ تیس ہزار کلو گرام چینی برآمد کر لی۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق زیارت فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے کوئٹہ ژوب روٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 6 ٹرکوں سے تلاشی کے دوران 800 پارسلز چینی اورکسٹم انفورسمنٹ لکپاس نے ایف سی کے تعاون سے 1800 پارسلز چینی برآمدکر کے بمعہ گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا ۔ ترجمان کے مطابق کسٹمز حکام کی مختلف کاروائیوں میں ایک لاکھ تیس ہزار کلو گرام چینی برآمد کی گئی جس کی قیمت بمعہ گاڑیوں کے کروڑوں میں بنتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں