گزشتہ پانچ سال میں ترقیاتی ٹینڈرز، ٹرانسفر و پوسٹنگ کی تحقیقات کی جائیں، پی ٹی آئی کوئٹہ
کوئٹہ (یو این اے) تحریک انصاف ضلع کوئٹہ صدر سابق میر ناظم رحیم کاکڑ سید اقبال شاہ نے صوبے کے تمام تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم پی اے کے پانچ سالوں کے ترقیاتی ٹینڈرز ان کے بھرتی کردہ لوگ پوسٹنگ ٹرانسفر وغیرہ کی مکمل تحقیقات میرٹ پر کی جائے ان میں اکثر کے پاس ایم پی اے ہونے سے پہلے کچھ بھی نہیں تھا مگر آج یہ حضرات چمن ہاوسنگ اسکیم توغی ہاوسنگ اسکیم ،کراچی اور اسلام آباد میں جائیدادیں ہیں اور قیمتی گاڑیوں کے مالک ہے ان تمام نے لوٹ مار کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا ہے اب بھی نگران حکومت انکی چوری ڈاکہ زنی سرکاری ملامتوں کی خرید فروخت کی چوکیداری کررہی ہے جبکہ یہ نگران حضرات انہی کے لائے ہوئے نوکر ہے نیب ،ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں کا فرض ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ان گناہ گاروں سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لیا جائے آج ملک پی ڈی ایم کے لوٹ مار کی وجہ سے دو چار ہوچکا ہے۔


