چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 3 کیسز نمٹا دیئے
اسلام آباد (صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میںتین رکنی بینچ نے 3 کیسز نمٹا دیئے ۔ نئے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے معمول کے کیس سننا شروع کردئیے اور ان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے5میں سے3 کیسز نمٹا دئیے ۔سپریم کورٹ نے سروس میٹر میں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کردی ، قتل کے کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی، اور سی ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی جبکہ ملازمت بحالی کیلئے دائراپیل میں وکیل کی استدعا پر 2 ہفتوں کا وقت دے دیا۔
Load/Hide Comments


