شفاف انتخابات کا اعلان کرکے ملک کو مزید بحرانوں سے بچایا جائے، مولانا واسع

کوئٹہ؛جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے آل پارٹیزکانفرنس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی عوامی پارٹیوں کی بھرپور شرکت کو صوبے کے کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ پر عمل کرنے سے ہی بلوچستان کے احساس محرومی میں کمی ممکن ہے صوبے کی تقدیر کے فیصلوں کا اختیار غیر متعلقہ اور اجنبی افراد کو نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ کو تسلیم کرکے صوبے کے عوام کو ان کا حق دیاجائے جس کے مطابق ملک میں جلد ازجلد مداخلت سے پاک اور شفاف انتخابات کا اعلان کرکے ملک کو مزید بحرانوں سے بچایا جائے 18ویں ترمیم پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے آئین کے مطابق نیا این ایف سی ایوارڈ کا اجرا کرکے صوبے کو آبادی کی بجائے رقبے کے لحاظ سے حصہ دیاجائے تاکہ غربت، پسماندگی کاخاتمہ، صحت،پانی اورتعلیم کی بہتری ہوسینٹ کے اختیارات کو قومی اسمبلی کے برابر لایاجائے بلوچستان کے مین شاہراہوں پر ایف سی چیک پوسٹس کو ختم کیاجائے چمن اور تفتان بارڈرز کو عوام اور تجارت کیلئے کھول دیا جائے بلوچستان میں جعلی لوکل ڈومیسائل کی نشاندہی کرکے مرکزی وزارتوں اداروں میں بھرتی جعلی افراد کو فارغ کیاجائے تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیاجائے بلوچستان کے ضلع کیچ میں خواتین بی بی ملک ناز /بی بی کلثوم کی المناک شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث افراد کو سنگین سزادی جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں