ٹریفک حادثہ اور جعلی کرنسی میں ملوث بھارتی ہائی کمیشن کے دواہل کاروں کوواپس بھیج دیا گیا
لاہو ر: اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ اور جعلی کرنسی میں ملوث بھارتی ہائی کمیشن کے دواہل کاروں کو پاکستان سے واپس بھیج دیا گیا۔ دونوں اہل کار واہگہ بارڈرکے راستے واپس انڈیا چلے گئے ہیں جبکہ بھارتی سفارتخانے کے سیکنڈسیکرٹری اورائیرایڈوائزربھی واپس انڈیا گئے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں بھارتی آفیشلزکو موجودہ پاک بھارت تناؤ سے متعلق مشاورت کے لئے نئی دہلی میں طلب کیاگیا ہے۔بھارتی سفارتخانے کے دواہل کاروں سلوادیس پال اوردواموبراہموس کواسلام آباد پولیس نیگزشتہ ہفتے گرفتارکیا تھا تاہم چندگھنٹوں بعدانہیں رہائی مل گئی تھی۔ ان اہل کاروں کو دوران سفرایک شہری کو گاڑی کی ٹکرسیزخمی کرکے فرارہونے اورجعلی کرنسی کے الزام میں گرفتارکیاگیا تھا۔بھارتی سفارتخانے کے اہل کاروں کی تلاشی کے دوران 10 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمدہوئی تھی جس پرانہیں ناپسندیدہ قراردیکرپاکستان چھوڑنے کا کہا گیاتھا۔بھارتی سفارتخانے کے دونوں اہل کار پیرکی صبح واہگہ بارڈرپہنچے ، ان کے ساتھ بھارتی سفارتخانے کے دوسینئرآفیشلز گروپ کیپٹن مانومیڈھا اور سیکنڈ سیکرٹری شیوکماربھی شامل تھے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں سینئرآفیشلز کیپٹن مانومیڈھا اور شیوکمار کو موجودہ پاک بھارت تناؤ کے حوالے سے مشاورت کے لئے نئی دہلی میں طلب کیاگیا ہے اور وہ چندروزمیں واپس آجائیں گے۔


