دکی، لونی کے جنگلات میں لگی آگ تیسرے دن بھی نہ بجھائی جاسکی
دکی(آئی این پی ) دکی کی تحصیل لونی کے علاقے تمبیل پہاڑ کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیسرے دن بھی تاحال لگی ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر (ر) فیاض علی کے مطابق آگ اسوقت پندرہ کلومیٹر کے علاقے تک پھیلی ہوئی ہے جسے بجھانے کے لئے لیویز فورس کے جوان ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہیں ، پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں بھی متاثرہ مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ ڈی سی کے مطابق امدادی ٹیمیں تاحال سب سے زیادہ متاثرہ مقام تک نہیں پہنچی ہیں ،لیویز فورس نے آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


