کیسکو کی جانب سے زمینداروں کو ناجائز تنگ کرنے کیخلاف آل پارٹیز اورزمیندار ایکشن کمیٹی کی احتجاجی ریلی
مستونگ (یو این اے) کیسکو حکام کی جانب سے مستونگ کے عوام تاجر برادری زمینداران سمیت عام شہریوں کو ناجائز تنگ کرنے اور ماورائے عدالت ایف آئی آرز اندراج کےخلاف آل پارٹیز کی جانب سے مشترکہ احتجاجی ریلی منعقد ہوا احتجاجی ریلی بس اڈہ مستونگ سے شروع ہوا اور مستونگ کے مختلف شاہراہوں سے کیسکو حکام کے خلاف خوب نعرہ بازی کرتے ہوئے کیسکو آفس مستونگ کے سامنے جلسہ کی شکل اختیار کی دریں اثنا احتجاجی جلسہ سے مستونگ کے تمام سیاسی پارٹیوں بازار یونین سمیت زمیندار یونین کے رہنما?ں اور نمائندوں نے خطاب کیا عوامی نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو حکام کی جانب سے مستونگ کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا عمل جاری ہے جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ مستونگ جغرافیائی اعتبار سے ایک ایسا شہر اور خطہ ہے جہاں پہاڑی سلسلے اور بنجر دشت میدان کے علاوہ کوئی آبی نظام موجود نہیں یہاں کے محنت کش زمیندار دن رات محنت اور خون پسینہ بہانے اور لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بعد کہی جاکے کوئی بور لگانے کے کابل ہوتے ہیں اور وہ بھی درجن بھر جگہ ڈرلنگ کے بعد ایک دو جگہ بور کامیاب ہوتا ہے ورنہ دوسری صورت میں غریب زمینداروں کی ساری جمع پونجی اور محنت ضائع ہو جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اتنی محنت پیسہ لٹانے کے بعد بھی کیسکو حکام زمینداروں سے پیسے بٹورنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے اور انہیں قانونی طریقے سے بور لگانے کی اجازت دینے کے بجائے غیر قانونی کنکشن لگا کر دیتے ہیں اور پیسے لیکر اپنے ہی جیب بھرتے رہیں ہیں جسکے ثبوت ہمارے پاس درجنوں نہیں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وقت آنے پر ہم ان ثبوتوں کو عدالت عالیہ میں پیش کرنینگے مقررین نے مزید کہا کہ ہمارے غریب زمینداروں دکانداروں اور عوام کو غیر قانونی بجلی* *استعمال کرواکر اور ان سے کروڑوں روپے بٹور کر کیسکو کا ہر ملازم کروڑوں کی جائدادیں بنا چکا ہے کیا ان اہلکاروں کے کالے کرتوت اور کروڑوں کی جائدادیں حکومت کو نظر نہیں آتیں انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز مستونگ عوام کے ساتھ ہیں اور کسی کے ساتھ نا انصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی احتجاجی ریلی میں جمعیت علما اسلام مستونگ کے ضلعی امیر حافظ سعید الرحمان فاروقی رئیس غلام حیدر آبی زئی پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی ضیا الحق ابابکی پیلز یوتھ قلات ڈویڑن کے رہنما میر سعد اللہ مینگل محمد پیپلز پارٹی مستونگ کے ضلعی میڈیا کوارڈینیٹر عظیم پروانہ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نزیر احمد سرپرہ میر سکندر ملازئی ممتاز ٹرانسپورٹر حاجی حنیف شاہوانی مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر میر ظہور احمد بنگلزئی بی این پی کے حاجی نظر جان ابابکی بی این پی کے میر فرید مینگل محمد انور مینگل گرینڈ الائنس مستونگ کے مرکزئی رہنما و چیئرمین یونین کونسل کھڈ کوچہ اسماعیل بلوچ و دیگر رہنما?ں نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اگر کیسکو حکام نے اپنا رویہ مستونگ کے عوام کے ساتھ درست نہ کیا اور ناجائز جرمانے کی مد میں پیسے بٹورنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو آل پارٹیز مستونگ کا اگلا قدم اس سے بھی سخت ہوگا جس کی تمام تر زمعداری کیسکو حکام پر ہوگی۔


