راولپنڈی، سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل غیر معینہ مدت تک کیلئے روک دیا گیا

راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ نے تدریسی عمل غیرمعینہ مدت تک کے لئے روک دیا۔اس حوالے سے ٹیچرز یونین نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک تدریسی عمل تعلیمی اداروں میں معطل رہے گا۔ ٹیچرز یونین نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، پنجاب حکومت لیو اِن کیشمنٹ کا ترمیمی فیصلہ فوری واپس لے اور پینشن رولز میں ترمیمی فیصلے کو بھی فوری واپس کیا جائے۔سکول اساتذہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی معطلی کی ذمے داری پنجاب حکومت پر ہو گی۔ٹیچرز یونین نے کہا کہ پنجاب بھر کے ٹیچرز 2 ماہ سے سراپا احتجاج ہیں، پنجاب کے اساتذہ کے حقوق وفاقی طرز پر بحال کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں